امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے آج کہا کہ ان کا ملک شمالی بحر اوقیانوس معاہدے کی تنظیم (ناٹو) کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جرمنی کی وزیر دفاع
ڈاکٹرارسلا وان ڈیر ليان کے ساتھ
ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران مسٹر میٹس
نے ناٹو کے لئے امریکہ کے عزم پر زور دیا۔پینٹاگون نے بتایا کہ فرانس کے وزیر دفاع ژاں جین ييوس لی ڈريان کے ساتھ
ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران مسٹر میٹس نے ناٹو کی اہمیت پر تبادلہ خیال
کیا۔